19 اپریل 2012 - 19:30

مصر ميں جمعے کو ايک بار پھر عوام نے حکمراں فوجي کونسل کے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے ہيں۔

ابنا: جمعے کو مصر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں اسلامي جماعتوں کي اپيل پر حکمراں فوجي کونسل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں۔ مصر کے مسلمان عوام نے نماز جمعہ کے بعد جلوس نکالے جس ميں انقلاب کو سبوتاژ کرنے کي سازش کي مذمت کي گئي اور حکمراں فوجي کونسل سے مطالبہ کيا گيا کہ اقتدار فوري طور پر عوام کے منتخب نمائندوں کو سونپ دے ۔

اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ ميں فوجي کونسل کے خلاف ملين مارچ ہوا جس ميں عوام کے سبھي طبقات کے لوگوں نے شرکت کي - قاہرہ کے تحرير اسکوائر پر لاکھوں لوگوں نے جمع ہوکے اپنے انقلاب کي پاسداري کے لئے ميدان ميں موجود رہنے کا اعلان کيا۔مصر کے عوام  انقلاب کے خلاف ہونے والي تمام سازشوں کا ذمہ دار حکمراں فوجي کونسل کے سمجھتے ہيں۔

 دوسري جانب اخوان المسلمين کے اميدوار خيرت شاطر نے جن کے کاغذات نامزدگي صدارتي  اليکشن کي کميٹي نے مسترد کرديئے ہيں ، کہا ہے کہ ان کے پاس اس بات کا ٹھوس دستاويزي ثبوت موجود ہے کہ انتخابي کميٹي نے انہيں فوجي کونسل کے حکم پر نا اہل قرار ديا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابي کميٹي کے بعض اراکين اب بھي سابق ڈکٹيٹر حکومت کے وفادار ہيں - انہوں نے کہا کہ حکمراں فوجي ايسے افراد کو اقتدار ميں لانا چاہتي ہے  جو سابق حکومت کي پاليسيوں کو جاري رکھيں۔

  دوسري جانب   مصر کي عدليہ کے ايک عہديدار نے  بتايا ہےکہ فوجي کونسل نے پارليمنٹ کا وہ بل آئيني عدالت کو بھيج ديا ہے جس ميں سابق حکومت کے عہديداروں کو صدارتي اليکشن ميں بطور اميدوار حصہ لينے کے لئے نا اہل قرار ديا گيا ہے۔ مصر کي پارليمنٹ نے يہ بل گزشتہ ہفتے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کے دست راست عمر سليمان کے صدارتي اميدوار بننے کے بعد متفقہ طور پر منظور کيا تھا ۔عمر سليمان کي صلاحيت بعض ديگر وجوہات کي بنا پر رد کردي گئي ہے۔اس بل کي منظور کي صورت ميں جنرل احمد شفيق بھي انتخاب کے لئے نا اہل ہوجائيں گے جو  حسني مبارک کي حکومت کے آخري ايام ميں وزير اعظم منصوب ہوئے تھے۔

 مصر ميں صدارتي اليکشن ميں23 اور 24 مئي کو ووٹ ڈالے جائيں گے اور انتخابات کا دوسرا دور  جون ميں ہوگا جس ميں سب سے زيادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو اميدوواروں کے درميان مقابلہ ہوگا۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصر کے عوامي حلقوں  کا کہنا ہے کہ فوجي کونسل کے برسراقتدار رہتے ہوئے انتخابات شفاف نہيں ہوسکتے - آج جمعے کو حکمراں فوجي کونسل کے خلاف پورے مصر ميں مظاہرے ہورہے ہيں۔.......

/169